ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / الیکٹرانک فضلہ خطرناک حد تک بڑھ رہاہے: اقوام متحدہ

الیکٹرانک فضلہ خطرناک حد تک بڑھ رہاہے: اقوام متحدہ

Sun, 15 Jan 2017 19:38:07  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک15جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ براعظم ایشیا میں الیکٹرانک فضلہ تیزی سے پھیل رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فضلے سے انسانی صحت اور ماحول کو خطرات لاحق ہیں۔ اتوار کے روز جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق براعظم ایشیا میں ای ویسٹ کی مقدار میں گزشتہ پانچ برسوں میں 63فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ اسمارٹ فونز کی تیاری اور استعمال میں اضافہ ہے۔ اس عالمی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ خطے کو اس فاضل الیکٹرانک مواد کے دوبارہ استعمال اور تلفی کے مناسب اقدامات کرناہوں گے۔
 


Share: